روہت شرما اور راہول ڈریوڈ نے ورلڈ کپ فائنل میں شکست کی اصل وجہ بتا دی؟

روہت شرما اور راہول ڈریوڈ نے ورلڈ کپ فائنل میں شکست کی اصل وجہ بتا دی؟
 روہت شرما اور راہول ڈریوڈ نے ورلڈ کپ فائنل میں شکست کی اصل وجہ بتا دی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما نے بی سی سی آئی اجلاس کے دوران ورلڈ کپ فائنل میں شکست کی وجہ بتا دی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران نے دہلی میں ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما کیساتھ ویڈیو کال میٹنگ کی جس میں آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست کی وجوہات دریافت کی گئیں، اس میٹنگ میں بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ، نائب صدر راجیو شکلا اور خزانچی آشیش شیلر موجود تھے۔کوچ راہول ڈریوڈ نے ورلڈکپ فائنل میں شکست کا ملبہ احمد آباد اسٹیڈیم کی پچ پر ڈال دیا۔کپتان روہت شرما نے پچ کو اسپنرز کیلئے سازگار نہ ہونے کا شکوہ کیا۔بھارتی کپتان نے کہا کہ مبینہ طور پر پچ اتنی نہیں بدلی جتنا ٹیم مینجمنٹ نے سوچا تھا۔

مزید :

کھیل -