سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار چوکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ انہوں نے آج قومی ٹی ٹوئنٹی میں سیالکوٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے راولپنڈی کے خلاف 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بناکر یہ سنگ میل عبور کیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے دنیا کے 8ویں کھلاڑی ہیں ، انہوں نے 482 اننگز کھیل کر ایک ہزار چوکے لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ شعیب ملک ٹی 20 کیرئیر کے 4 سو چھکے بھی لگانیوالے والے پہلے پاکستانی ہیں۔خیال رہے کہ سابق کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرنیوالے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں، ان سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے سنگ میل عبور کیا تھا۔

مزید :

کھیل -