فیورٹ کاتاثرختم،الیکشن فری اینڈ فیئر ہونے چاہئیں،یوسف رضا گیلانی

فیورٹ کاتاثرختم،الیکشن فری اینڈ فیئر ہونے چاہئیں،یوسف رضا گیلانی
فیورٹ کاتاثرختم،الیکشن فری اینڈ فیئر ہونے چاہئیں،یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہےکہ یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے، الیکشن فری اینڈ فیئرہونے چاہئیں۔بلاول بھٹو زرداری معروضی حالات کے مطابق اپنا بیان دے رہے ہیں۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ایک پیج پر ہیں، پی پی اپنے منشور پر الیکشن لڑے گی۔ کوئٹہ جلسے کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات کا تاثر زائل ہوگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں،ہر جماعت انتخابات میں اپنے منشور کے مطابق حصہ لے گی، انہیں نہیں لگتا کہ پی پی کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔