بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Dec 03, 2024 | 09:20 AM

دکی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ضلع دکی کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے سولرپلیٹوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔دوسری جانب وادی نیلم کے سیاحتی مقامات اڑانگ کیل اور اپر گریس نے برفباری کے بعد سفیدی چادر اوڑھ لی ہے۔

سندھ کے شہروں میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی جبکہ کراچی میں آج سے وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پیرکے روز سب سے کم درجہ حرارت لہیہ میں منفی 8، اسکردو، گوپس، ہنزہ میں منفی3 اور کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں