پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری پارٹی عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی

Dec 03, 2024 | 09:23 AM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری علی پلھ نے پارٹی عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ علی پلھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو بھیج دیا ہے۔

علی پلھ کے مطابق انہوں نے پارٹی عہدے سے ذاتی مصروفیات کی وجہ استعفیٰ دیا ہے کیونکہ وہ جس عہدے پر فائز تھے اس کے حساب سے پارٹی کو وقت نہیں دے پا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عہدے سے علیحدگی کے بعد اب پارٹی کا اور کوئی ورکر اس عہدے اور ذمہ داری کے ساتھ ان سے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرسکتا ہے۔

مزیدخبریں