لاہور(سپورٹس رپورٹر) 7سے 25 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹکٹوں کی فروخت جمعرات 5 دسمبر سے شروع ہو گی۔ ٹکٹ آن لائن pcb.tcs.com.pk سے خریدے جاسکتے ہیں۔
پانچ ٹیموں کے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں شائقین کو اعلی معیار کی کرکٹ دیکھنے کی ترغیب دینے کے لیے پریمیم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) میں 22 میں سے 20 میچوں میں داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔