ٹیم کیلئے عمدہ پرفارمنس اولین ترجیح ہے،حار ث رؤف 

Dec 03, 2024

بولاوائیو(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا کہ  ٹی20میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے  پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے میں نے ہمیشہ ٹیم کے لئے عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور جب بھی میری عمدہ پرفارمنس سے ٹیم فتح حاصل کرتی ہے تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے زمبابوے سے سیریز میں عمدہ باؤلنگ کی کوشش کررہا ہوں مستقبل میں جنوبی افریقہ سے اہم سیریز ہے جنوبی افریقہ سے سیریز کے لئے بھی تیار ہوں مزید کہا کہ پاکستا ن کی جانب سے کھیلناباعث اعزاز سمجھتا ہوں یاد رہے کہ حارث رؤف نے 76 میچز میں 109وکٹیں حاصل کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

مزیدخبریں