ڈیرہ، آپریشن، لاکھوں مالیتی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

        ڈیرہ، آپریشن، لاکھوں مالیتی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر) تھانہ دراہمہ کی چیک پوسٹ غازی گھاٹ کی کاروائیاں جاری ہیں،لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد،(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

ملزم گرفتار،نان کسٹم پیڈ سگریٹ ضروری کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے تھانہ دراہمہ پولیس چیک پوسٹ غازیگھاٹ کے انچارج ایوب خان نیازی نے بتایا کہ ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سید علی کی ہدایت پرغازیگھاٹ چیک پوسٹ عملہ نے سمگلنگ، نا ن کسٹم پیڈ سامان اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری رکھا ہے، کاروائی کے دوران  لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان سگریٹ برآمد کر کے شاہد رضا نامی ملزم کو حراست میں لے لیا اور برآمد شدہ سگریٹ کو ضروری کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ایوب خان نیازی نے مزید کہا کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی  کی ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر اور سمگلروں کے خلاف چیک پوسٹ پر کریک ڈاون جاری ہے اور رہے گا۔