اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے پاکستانیوں کے غیرملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق ازخودنوٹس کیس نمٹا دیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل نےاستفسار کیا کہ فارن اکاؤنٹس کی نشاندہی ہو گئی تھی؟جسٹس امین الدین نے کہا کہ نشاندہی کے بعد ریکوری حکومتی محکموں نے کرنی ہے،وکیل حافظ احسان نے کہاکہ ایف بی آر کی رپورٹ پیش کردی ہے،وکیل ایف بی آر نے کہاکہ ابتک 880ملین کی ریکوری کی جاچکی ہے،باقی مقدمات میں بھی ریکوری کی کارروائی جاری ہے،جسٹس جمال نے کہاکہ ایف بی آر کوریکوری میں مشکل ہے تو پارلیمنٹ کوئی ترمیم تجویز کرے،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ جن سے ریکوریاں ہوئیں کیا ان کیسز میں میرٹ پر فیصلے ہوئے؟وکیل ایف بی آر نے کہاکہ میرٹ پر ریکوریوں کے کیسز کے فیصلے ہوئے،جسٹس جمال نے کہاکہ غیرملکی اکاؤنٹس کیس میں عدالت سے یواین سیکرٹری کیخلاف استدعا کی گئی،تویہ ہے کیا ایسی استدعا سپریم کورٹ سے کی جا سکتی ہے؟جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔