سانگھڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کم عمر لڑکی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی عمر 13 سال ہے جس نے گلے میں پھند لگاکر خودکشی کی۔پولیس کے مطابق لڑکی والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ محلے کے لڑکے نے بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔