جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج

Dec 03, 2024 | 01:17 PM

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جی ایچ کیو حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بریت کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بریت کی درخواست خارج کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کردی، پٹیشن جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست خارج ہونے کے خلاف دائر کی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست خارج کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی درخواست پر آفس اعتراضات دور کرکے اپیل دوبارہ دائر کرنے کی اجازت دے دی۔ 

شیخ رشید کے وکیل کا کہنا ہے کہ نئی ترمیمی درخواست آج ہی دائر کی جائے گی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی۔

ابتدائی سماعت جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سرفراز ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی، شیخ رشید وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ اے ٹی سی نے درخواست بریت خارج کرکے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں