اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مبینہ بوگس تقرریاں ،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اہم ادارے کو "ایک اور خط "بھیج دیا
تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے پی ایس کیو سی اے میں 7 افسران کی مبینہ بوگس تقرریوں کی تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے سے ریکارڈ کے حصول کیلئے پھر یاددہانی کا خط (ریمائنڈر)بھجوا یا ہے.
"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سیکشن افسر نے ڈائریکٹرجنرل پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو یاددہانی کا خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان تقرریوں کے حوالے سے تاحال معلومات فراہم نہیں کی گئیں ، معلومات فراہم کی جائیں تاکہ اس پر مزید کارروائی ہو سکے ۔
واضح رہے اس سے قبل وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کو لکھے گئے۔