ادارے گڈ گو رننس کی تر ویج میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں:وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا ہانگ کانگ میں بین الاقوامی محتسب سربراہ اجلاس سے  خطاب

Dec 03, 2024 | 02:34 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ محتسب کا ادارہ گڈ گورننس، انسانی حقوق کے تحفظ اور بدانتظامی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں بنیا دی کردار کا حامل ہیں اور عوامی شکا یات کی داد رسی کر رہا ہے۔ وہ گز شتہ روز ہانگ کانگ میں محتسب کے دفتر کے قیام کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی محتسب کا نفر نس 2024ء سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی محتسب جو کہ ایشیئن امبڈسمین ایسوسی ایشن (AOA) کے موجودہ صدر بھی ہیں، نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ءہے کہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ جمہوریت، گڈگورننس اور قا نون کی حکمرا نی کے نظام کو مضبوط کر نے میں محتسب کے ادارے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ اچھی انتظامیہ اور مؤثر خدمات کی فراہمی، پائیدار ترقی کے اہداف کی سب سے اہم خصوصیات ہیں۔ پرامن اور مہذب معاشروں کی تعمیر کے لیے کام کرنے والے محتسب کے اداروں کے کردار پر یہ اہداف براہ راست اثر پذ یر ہو تے ہیں اور یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ اب انصاف تک رسائی فراہم کر نے والے محتسب اور ثالثی اداروں کے کام اور دائرہ کار میں تیزی سے تو سیع دیکھنے میں آر ہی ہے حتیٰ کہ اب اس میں ماحولیاتی تبدیلی، کاروباری حقوق اور عوامی اداروں تک رسا ئی جیسے مسائل بھی شامل ہو چکے ہیں۔

محتسب کے اداروں کی افادیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جا ننا ضروری ہے کہ ان میں کس اہلیت کے افراد کام کر تے ہیں اور ادارے و ملازمین کے لیے خدمت اور کارکردگی کے کیا معیارات مرتب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے محتسب کے اداروں کی عام لوگوں تک رسائی اور دسترس کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اسے محتسب کے کسی بھی مو ثر ادارے کے لیے سب سے اہم اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کے اداروں کی کا رکر دگی بڑ ھا نے کے لئے ضروری ہے کہ اس میں آئی ٹی کے استعمال، شکایات داخل کرانے اور ان پر کارروائی کرنے کے آسان اور لاگت سے پاک طریقہ کار اور شکا یات کے فوری نمٹا ئے جانے اور فیصلوں پر عملد رآمد کو ملحو ظ خا طر رکھا جا ئے۔

وفاقی محتسب نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مثبت استعمال کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عوامی بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔پاکستان کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا کہ پا کستان میں محتسب کے ادارے  مضبوط ہو چکے ہیں۔ عام لوگوں کو مفت اور تیز تر انتظامی انصاف فراہم کرنے میں وفاقی محتسب کے ادارے کی کامیابی کے بعد بینکنگ، ٹیکس، انشو رنس اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کے خلاف تحفظ فرا ہم کر نے کے لیے بھی محتسب کے ادارے قا ئم ہو چکے ہیں اور اب مجموعی طور پر پا کستان میں محتسب کے14 ادارے وفاقی اور صوبائی سطحوں پر کام کر رہے ہیں جو اپنے متعلقہ شعبوں میں سرکاری اداروں کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہا نگ کا نگ میں محتسبین کی اس کا نفر نس میں اقوا م متحدہ کے اداروں کے نما ئند گان اور ایشیئن امبڈ سمین ایسو سی ایشن کے رکن اداروں سمیت بیرون ملک سے 140 سے زائد نما ئند گان شر کت کر رہے ہیں۔   

مزیدخبریں