وفاقی بیورو کریسی میں  تقرر و تبادلے

Dec 03, 2024 | 02:59 PM

 اسلام آ باد ( خصوصی رپورٹ)وفاقی بیورو کریٹس کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹس کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ اطلاعات مبشر توقیر شاہ کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل، انفارمیشن سروس اکیڈمی، تقرر کے منتظر کاشف زمان پریس رجسٹرار، وزارتِ اطلاعات اور پریس رجسٹرار، وزارتِ اطلاعات کنول افتخار کو ڈائریکٹر جنرل، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔

 "جنگ " کے مطابق  سندھ حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 19 کے زین العابدین انصاری کا تبادلہ منسوخ کیا گیا ہے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔طوحہ حسین بگٹی ،اشفاق گھمن ،افتخار گیلانی اور محمد اقبال 2025میں ریٹائر ہوجائیں گے ۔ سیکریٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے افسران کی ریٹائرمنٹس کے نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں