لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی ملاقات کی۔ صدر PMLN ضلع خوشاب نے ضلع خوشاب سے اوورسیز پاکستانیوں کے رہائشوں وکام کرنے والے لوگوں کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر برطانیہ اور یورپ امریکہ اور خصوصی طور پر عرب ریاستوں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور انہوں یا ان کی فیملی کو بیرون ملک و پاکستان میں درپیش مسائل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
سینیٹر ڈاکٹر غوث خان نیازی نے ضلعی اوورسیز کمٹیوں کی تشکیل کرنے کیلئے کہا تاکہ ضلعی سطح پر بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کے مسائل مقامی طور پر جلد از جلد حل ہو سکیں۔
وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی چیئرپرسن و وزیر اعلیٰ پنجاب نے جلد ہی ضلعی کمیٹیوں کی تشکیل کے احکامات جاری کیے ہیں جس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ۔ گزشتہ ہفتے وزیراعظم سے ان کی ملاقات ہوئی تھی اور بیرونی ممالک پاکستانی کے مسائل کے حل کیلئے انھوں نے جلد ہی ایک مکمل لائحہ عمل تیار کرنے کا کہا۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ان پر چیئرپرسن ہوتے ہوئے جو اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ نہ صرف ان کے شکر گزار ہیں بلکہ شب و روز ان کے وژن کے مطابق غیر ممالک میں مقیم و کام کرنے والے پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں۔
اس موقع پر انھوں نے بیرسٹر امجد ملک نے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی دعوت پر جلد ضلع خوشاب کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔
سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے بیرسٹر امجد ملک کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مغفرت کی دعا کی۔