جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا

Dec 03, 2024 | 07:21 PM

سیول(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییوول نے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا۔ سیول سے خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لا نافذ کیا گیا ہے۔ 

جنوبی کوریا کے صدر نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔

مزیدخبریں