کیا آپ کو پتہ ہے عقابی نظر کیا ہوتی ہے ؟اصل مطلب جانئے

کیا آپ کو پتہ ہے عقابی نظر کیا ہوتی ہے ؟اصل مطلب جانئے
کیا آپ کو پتہ ہے عقابی نظر کیا ہوتی ہے ؟اصل مطلب جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) آپ نے اکثر لوگوں کو فخریہ کہتے سنا ہوگا کہ ان کی نظر 20/20 ہے یعنی یہ بہترین حالت میں ہے اور ڈاکٹر جب آپ کی بصارت کا معائنہ کرتا ہے تو دراصل آپ کو بتدریج چھوٹے ہوتے حروف دکھا کر آپ کی بصارت کا نمبر معلوم کرتا ہے۔ ماہر جشم آپ کو انگریزی حروف کا جو چارٹ دیکھنے کو کہتا ہے اسے Snellen Chart کہتے ہیں اور اس پر اوپر سے نیچے مختلف سطور میں لکھے انگریزی حروف تہجی بتدریج چھوٹے ہوتے جاتے ہیں۔ آخری سطر میں لکھے حروف نہایت چھوٹے ہوتے ہیں۔

دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کاآسان ترین نسخہ تحقیق میں سامنے آگیا

نارمل بصارت کو 20/20 کہا جاتاہے اور آپ کی بصارت 20/20 ہونے کا مطلب ہے کہ آپ 20 منٹ کے فاصلے سے حروف کی وہی سطر بآسانی پڑھ سکتے ہیں جو نارمل بصارت والا شخص 20 فٹ سے پڑھ سکتا ہے۔ اگر کسی کی بصارت 20/40 ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ 20 فٹ کے فاصلے سے وہ سطر دیکھ پاتا ہے جو نارمل بصارت والا 40 فٹ کے فاصلے سے دیکھ سکتا ہے یعنی اس کی بصاورت نارمل سے نصف ہے۔
عام طور پر فائٹر پائلٹ کیلئے بصارت کا معیار 20/20 ہوتا ہے۔ عام طور پر کتابوں اور اخبارات میں چھپے الفاظ کو 20/40 بصارت والا شخص بھی بڑھ سکتا ہے جبکہ 20/80 والا صرف سرخیاں پڑھ سکتا ہے۔ اکثر ممالک میں 20/200 کو قانونی طور پر نابینا سمجھا جاتا ہے مگر یہ نہایت بڑے اور موٹے لکھے ہوئے الفاظ اور اشاروں کو پڑھ سکتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -