قومی ریسلنگ ٹیم انٹر نیشنل ریسلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی

قومی ریسلنگ ٹیم انٹر نیشنل ریسلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر )قومی ریسلنگ ٹیم کے ایران میں ہونے والے انٹر نیشنل ریسلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، یہ ٹورنامنٹ 12 سے 16 فروری تک ایران کے دارالحکومت تہران میں کھیلا جائے گا، جس میں دنیا بھر سے نامور پہلوان حصہ لیں گے، قومی ٹیم میں پاکستان واپڈا کے چار جبکہ پاکستان آرمی اور پاکستان پولیس کا ایک، ایک کھلاڑی شامل ہے، ان کھلاڑیوں میں پاکستان واپڈ کے محمد قمر 70 کلوگرام، اسد بٹ 72 کلوگرام، بھارت میں ہومے والیکامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے انعام بٹ 86 کلوگرام، رستم پاکستان عثمان مجید120 کلوگرام، پاکستان پولیس کے محمد فرقان 97 کلوگرام اورپاکستان آرمی کے محمد اظہر شامل ہیں جبکہ محمد ریاض کو ٹیم کا کوچ و منیجر مقرر کیا گیا ہے ۔