رائن ہیرس آرام کی غرض سے شیفلڈ شیلڈ کے میچز میں حصہ نہیں لیں گے

رائن ہیرس آرام کی غرض سے شیفلڈ شیلڈ کے میچز میں حصہ نہیں لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلبورن ( نیٹ نیوز) فٹنس مسائل کا شکار آسٹریلوی فاسٹ باؤلر رائن ہیرس آرام کی غرض سے شیفلڈ شیلڈ کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ وہ جون میں متوقع پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کا دورہ نہیں کر سکیں گے۔ رائن ہیرس ان دنوں گھٹنے کی تکلیف سے نجات کیلئے بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ان کی آئندہ ایشز سیریز میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی تشکیل دے دی ہے جس کے مطابق آئندہ پانچ ماہ کے دوران ان کے فٹنس لیول کو بہتر بنایا جائے گا اوراس کے بعد وہ اس بات کے لئے پر امید ہیں کہ وہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اس وقت وہ کرکٹ کی دنیا سے باہر ہیں اور اپنی بھرپور توجہ انہوں نے اپنے گھر پر مرکوز کررکھی ہے۔