و رلڈ کپ کی افتتاحی تقریبات 12 فروری کو ہوں گی

و رلڈ کپ کی افتتاحی تقریبات 12 فروری کو ہوں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلبورن/کرائسٹ چرچ ( نیٹ نیوز)آئی سی سی 2015 کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریبات کا انعقا12 فروری کو کیا جائے گا۔میلبورن اور کرائسٹ چرچ دو افتتاحی تقریبات کی میزبانی کریں گیعالمی میلے کی افتتاحی رنگا رنگ تقریبات مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 12 فروری کو منعقد ہوں گی جبکہ عالمی کپ کا با ضابطہ طور پر آغاز 14 فروری سے ہو گااور14ٹیمیں ایکشن میں نظر آئینگی۔ دفاعی چیمپئن بھارت ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہے ہیں اسلئے دونوں ممالک میں علیحدہ علیحدہ افتتاحی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔آسٹریلیا نے تقریب کیلئے میلبورن اور نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ کا انتخاب کیا ہے۔ آسٹریلیا میں ہونے والی تقریب میں لیجنڈ کرکٹرز سمیت دیگر اعلی شخصیات شرکت کریں گی۔ اور اس موقع پر موسیقی سمیت کئی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔