عرفان پاکستان کیلئے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوں گے، مصباح

عرفان پاکستان کیلئے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوں گے، مصباح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیپیئر( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کی تیز اور باؤنسی وکٹوں پر عرفان پاکستان کیلئے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوں گے۔ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے مشکوک باؤلنگ ایکشن کے باعث پابندی کا شکار باؤلر کے حوالے سے کہا کہ سعید اجمل کی غیر موجودگی سے ہماری باؤلنگ کمزور ہو گئی ہے۔تاہم مصباح نے امید ظاہر کیا کہ اپنے قد کی بدولت عرفان ورلڈ کپ میں اہم کھلاڑی ثابت ہوں گے اور اپنی صلاحیتیں کو بخوبی جانتے ہیں۔یہ ہمیشہ ہی بہت اچھا محسوس ہوتا ہے کہ میں پاکستان کے لیے کھیل رہا ہوں، یہ میری سب سے بڑی خواہش ہے کہ پاکستان کے لیے بہترین کھیل پیش کروں تاکہ جب میں اپنا کیریئر ختم کروں تو لوگ مجھے اچھے الفاظ میں یاد کریں۔ان کا طویل قد انہیں ایک خطرناک باؤلر بناتا ہے کیونکہ ہر گیند اس اونچائی سے پھینکی جاتی ہے جو کسی بلے باز نے شاید ہی کبھی کھیلی ہو۔اگر گیند شارٹ ہو تو بلے باز کو اسے اچھل کر کھیلنا پڑے گا جبکہ اگر گیند فل لینتھ پر پڑے تو انہیں اسے عقلمندی کے ساتھ کھیلنا ہو گا لیکن عرفان کے لیے یہ کام ہمیشہ اتنا آسان بھی نہیں۔