بھارتی ورلڈ کپ سکواڈ میں تجربے کا فقدان ہے، کپل دیو

بھارتی ورلڈ کپ سکواڈ میں تجربے کا فقدان ہے، کپل دیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی ( نیٹ نیوز) کپل دیو نے کہا ہے کہ بھارتی ورلڈ کپ سکواڈ میں تجربے کا فقدان ہے تاہم جوش و جذبے کے ساتھ اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی سلیکٹرز نے رواں ماہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، وریندر سہواگ، ظہیر خان، اشیش نہرا اور گوتم گھمبیر کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا جبکہ یہ تمام کھلاڑی 2011 ورلڈ کپ کا حصہ تھے۔ 1983 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے قائد کپل دیو نے کہا کہ 2011 ورلڈ کپ کے سکواڈ میں بڑے نام شامل تھے۔ سچن ٹنڈولکر، یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، وریندر سہواگ، ظہیر خان، اشیش نہرا، گوتم گھمبیر جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی بدولت بھارت نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا مگر اس بار بھارتی سکواڈ میں زیادہ تر نوجوان اور کم تجربہ رکھنے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کمی کو جیت کے جذبے اور عزم کے ساتھ پورا کیا جاسکتا ہے۔