سپینش فارمولا ون ، جرمن ڈرائیور سیباسٹین ویٹل کی برتری

سپینش فارمولا ون ، جرمن ڈرائیور سیباسٹین ویٹل کی برتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بارسلونا( نیٹ نیوز)سپینش فارمولا ون ٹیسٹ ریس میں جرمن ڈرائیور سیباسٹین ویٹل نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سپین میں فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس میں ڈرائیورز نے اپنی اپنی گاڑیوں کی مہارت کو جانچا۔ فراری ٹیم ممبر جرمن ڈرائیور سیباسٹین ویٹل مقررہ لیپس سب سے پہلے عبور کر کے سرفہرست رہے۔ سویڈن کے مارکوس ایرکسن نے بھی پھرتیاں دکھا کر دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔ جبکہ مرسڈیز ٹیم کے نیکو روزبرگ تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔