جوڈو ٹیکنیکل آفیشلز ٹریننگ کورس اختتام پزیر

جوڈو ٹیکنیکل آفیشلز ٹریننگ کورس اختتام پزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پنجاب جوڈو ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ جوڈو ٹیکنیکل آفیشلز ٹریننگ کورس لاہور میں اختتام پزیر ہوگیا۔ کورس میں ایسوسی ایشن کے 22 سینئر اراکین نے حصہ لیا۔ بین الاقوامی جوڈو ریفری شاہد جاوید ملک نے دو سیشنز میں اس کورس کو منعقد کیا۔ پہلے سیشن میں شرکاء کو بیلٹ گریڈ کیلئے جوڈو کے طریقوں سے متعارف کرایا گیا جبکہ دوسرے سیشن میں جوڈو کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا گیا۔