آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم اور کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم اور کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دبئی ( نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم اور پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، آسٹریلیا ورلڈ کپ میں نمبر ون کی حیثیت سے شرکت کرے گی۔ دفاعی چیمپئن بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا نمبر ساتواں ہے۔ بیٹنگ کی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ولیئرز بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ہاشم آملہ ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے، سری لنکا کے کمار سنگاکارا چوتھے، سری لنکا کے تلکارتنے دلشان پانچویں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چار درجے ترقی کے ساتھ چھٹے، بھارت کے شیکھر دھون ساتویں، ایم ایس دھونی آٹھویں، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک نویں اور آسٹریلیا کے جارج بیلی دسویں نمبر پر ہیں۔ باؤلنگ میں پاکستان کے نامور آف سپنر سعید اجمل اور ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین تیسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا کے مچل جونسن پانچویں، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن چھٹے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک پانچ درجے ترقی کے ساتھ ساتویں، محمد حفیظ تین درجے بہتری کے ساتھ آٹھویں، سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ چار درجے ترقی کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔ اور جنوبی افریقہ کے مورنے مورکل دسویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن دو درجے ترقی کرکے ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں، اینجلو میتھیوز دوسرے، تلکارتنے دلشان تیسرے، محمد حفیظ چوتھے اور شاہد آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔