جنید خان فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوکر ورلڈ کپ کی پٹری سے اتر گئے

جنید خان فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوکر ورلڈ کپ کی پٹری سے اتر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان ٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ۔ جنید خان نے پی سی بی کے کہنے پر فٹنس ٹیسٹ دیا لیکن وہ بھرپور فٹنس کا مظاہرہ نہ کرسکے جس کی بنیاد پر انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے کر ورلڈکپ سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے ، قومی ٹیم کے پاس اس وقت صرف بلاول بھٹی اور وہاب ریاض کی صورت میں دو فاسٹ باؤلر بچے ہیں جبکہ سعید اجمل پابندی کے باعث ٹیم سے باہر ہیں اور محمد حفیظ بھی آئی سی سی کی پابندی کی وجہ سے میگا ایونٹ میں باؤلنگ سے محروم رہیں گے۔ جنید خان پریکٹس کے دوران سلپ ہونے سے زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ معذرت کے ساتھ میں ٹیسٹ پاس نہیں کر سکا، اللہ کو یہی منظور تھا، میری دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔فاسٹ باؤلر کو ورلڈ کپ سے فوری طور پر باہر نہیں کیا گیا تھا اور ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے سے مشروط تھی لیکن وہ ٹیسٹ پاس نہ کر سکے۔ گزشتہ روز ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا لیکن انجری کے باعث وہ یہ ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے۔جنید خان کی جگہ پاکستانی دستے میں فاسٹ باؤلر بلاول بھٹی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔