جیکولین فرنینڈس نے اپنی صلاحیت سے سب کو حیران کر دیا

جیکولین فرنینڈس نے اپنی صلاحیت سے سب کو حیران کر دیا
جیکولین فرنینڈس نے اپنی صلاحیت سے سب کو حیران کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی) جیکولین فرنینڈس نے اپنی صلاحیت سے سب کو حیران کر دیا‘اداکارہ سلمان خان سے اس قدر متاثر ہو چکی ہیں کہ وہ ان کے نقش قدم پر چلنے لگی ہیں۔ جیکولین فرنینڈس نے فلم ’’کک‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین نے اپنی جلد آنے والی فلم’’روئے‘‘ کے ایک منظر کے لیے پینٹنگ کرنے کی کوشش کی اور اپنی اس صلاحیت سے سب کو حیران کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیکولین سلمان خان کے مصوری کے شوق سے بہت متاثر ہوئی ہیں اور اسی کو مدنظر رکھ کر’’روئے‘‘ میں اپنی صلاحیت کو آزمانے کی کوشش کی۔جیکولین نے فلم کِک میں سلمان کو پینٹنگ کرتے دیکھا تھا اور اس سے متاثر ہوکر ’’روئے‘‘ میں ڈائریکٹر کو پینٹنگ کا شاٹ کرنے کا کہا کیونکہ وہ اس کے نتائج کو دیکھنے کے لیے بہت پْرجوش تھیں۔

مزید :

کلچر -