پی ڈی پی اقتدار کیلئے غیر کشمیریوں کو شہریت دینے کے معاملے پر بی جے پی کے ساتھ سودا بازی کرنا چاہتی ہے ،شبیر

پی ڈی پی اقتدار کیلئے غیر کشمیریوں کو شہریت دینے کے معاملے پر بی جے پی کے ساتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چےئرمین شبیر احمد شاہ نے پی ڈی پی کے رہنما مظفر حسین بیگ کے غیر کشمیریوں کو شہریت دینے سے متعلق بیان کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قررار دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی اقتدار کے حصول کے لیے بی جے پی کے ساتھ سودا بازی کرنا چاہتی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر سے جاری ایک بیان میں شبیر احمد شاہ نے کہا کہ غیر کشمیریوں کی آبادکاری کے مسئلے کوریاست کی متنازعہ حیثیت سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ مظفر بیگ بے تکی بیان بازی کرکے ابہام پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ شبیر احمد شاہ نے کہا کہ مظفر بیگ کی طرف سے برما ، امریکا اور دیگر مغربی ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کی مثال پیش کرناان کی غلط سیاسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور اقتدار کے حصول کے لئے اس طرح کی بیان بازی سے کھوٹی نیت کا پتہ چل جاتا ہے۔شبیر احمد شاہ نے کہاکہ تقسیم ہند کے رہنما اصولوں اور بین الاقوامی قوانین سے صرف نظر کرکے ریاست جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی ہر کوشش اور سازش کا توڑ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہ ا قتدار کے لیے پی ڈی پی کے منہ میں پانی آرہا ہے اورانہیں جموں و کشمیر کے عوام کوانسانیت کادرس دینے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔شبیر احمد شاہ نے کہا کہ 2010ء کے قاتلوں کو پی ڈی پی نے انسانیت کے کن اصولوں کے تحت اپنے اردگرد پناہ دی ہے اور معصوم شہیدوں کے قاتلوں کے خلاف ان کے دلوں میں انسانیت کا جذبہ کیوں نہیں جاگ اٹھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد شہید کو کرنے والوں کے ساتھآج کن اصولوں اور کس مذہب کے تحت پینگیں بڑھائی جارہی ہیں۔ شبیر احمد شاہ نے پی ڈی پی اور دوسری موقع پرست جماعتوں کو خبردار کیا کہ وہ اس معاملے میں سیاست کرکے آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور بھارتی ایجنسیوں کے آلہ کار بن رہے ہیں۔شبیر احمد شاہ نے کہا کہ پی ڈی پی جیسی جماعتوں کووجود بخشنے والوں کی ہاں میں ہاں ملانا ایک مجبوری ہوسکتی ہے لیکن جموں وکشمیر کے عوام سبز رنگ کی آڑ میں ان کی زعفرانی چالوں کو بخوبی سمجھتے ہیں۔انہوں نے پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان اتحاد کو کشمیر دشمن قرار دیتے ہوئے کشمیری عوام سے اپیل کہ وہ ان کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار

مزید :

عالمی منظر -