برطانوی شہریوں کیلئے ناپسندیدہ 5ممالک میں پاکستان بھی شامل

برطانوی شہریوں کیلئے ناپسندیدہ 5ممالک میں پاکستان بھی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن(آن لائن) برطانوی شہریوں کے لیے ناپسندیدہ 5ممالک میں پاکستا ن بھی شامل ہو گیا ، برطانو ی رویوں کی درجہ بند ی میں سب سے زیادہ ناپسند 5ممالک میں شمالی کوریا، اسرائیل، ایران، پاکستان اور نائیجیریا ہیں۔ برطانوی اخبار’’دی انڈی پینڈینٹ ‘‘ اور دیگر ذرائع ابلاغ نے ایک سروے کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران برطانوی شہریوں کی طرف سے اسرائیلی کے متعلق منفی رویوں میں اضافہ ہوا ہے۔یورپ کے باہر شمالی کوریا سب سے زیادہ بدنام قوم ہے جسے سب سے زیادہ ناپسند کیا جاتا ہے۔دیگر ممالک کے متعلق عوامی رویوں پر چیٹہم ہاوس کی طرف سے کئے گئے ایک سروے میں 35 فی صد برطانوی شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کو خاص طور پر ناپسند کرتے ہیں۔اس نفرت میں 2012کے مقابلے میں 18فی صداضافہ ہوا ہے۔جب کہ ایران کے متعلق برطانوی شہریوں کے رویوں میں گزشتہ سروے کے مقابلے میں واضح کمی دیکھنے میں آئی اور ایران کے متعلق ناپسندیدگی کی شرح45فی صد سے کم ہو کر 33 فی صد ہو گئی۔ جب کہ کم جونگ کی قیادت میں شمالی کوریا کے متعلق برطانوی شہریوں میں منفی رویوں میں خاص اضافہ ہوا جس کی شرح47فی صد ہے۔بین الاقوامیت یا الگ تھلگ کے عنوان سے تحقیق میں برطانیہ کی بین الاقوامی ترجیحات میں برطانو ی رویوں کی درجہ بند ی میں شمالی کوریا، اسرائیل، ایران، پاکستان اور نائیجیریا کو سب سے زیادہ نا سازگار قومیں قرار دیا گیا۔یورپ کے اندر ممالک میں روس کوسب سے زیادہ ناپسندیدہ ملک قرار دیا گیا۔56 فیصد برطانوی روس کو اور 23 فی صد یوکرائن کوناپسند کرتے ہیں۔آسٹریلیا،کینیڈا اور امریکا برطانوی شہریوں کے لئے پسندیدہ ملک ہیں۔یہ سروے اگست 2014، کے دوران منعقد کیا گیا۔ سروے کے نتائج اس وقت سامنے آئے جب اسرائیل اور اس کے صدر بنجمن نیتن یاہو میں منفی تاثر میں اضافہ ہوا ہے۔سی این این کے بین الاقوامی نمائندے نے نیٹ ورک سے اپنی طویل وابستگی اس بیان کے بعد چھوڑ دی کہ چارلی ہیبڈو حملوں میں اسرائیلی پروپیگنڈے کا ہاتھ تھا جب کہ فلپائنوں کی طرف سے احتجاج میں مظاہرین نے نیتن یاہو کی تصاویر کے ساتھ صیہونی سازش کے اسرائیلی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔سروے کے مطا بق برطانوی شہری اسرائیل کو ایران سے بھی زیادہ ناپسند کرتے ہیں۔ برطانوی شہریوں کے لئے پاکستان ناپسندیدہ ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔پاکستان کو ناپسند کرنے والوں کی شرح28فی صد ہے۔

مزید :

عالمی منظر -