ایف بی آکوآرٹیفیشل لیدر امپورٹرز کے گوداموں پر چھاپے مارنے سے روکا جائے

ایف بی آکوآرٹیفیشل لیدر امپورٹرز کے گوداموں پر چھاپے مارنے سے روکا جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اے پی پی) لاہور چیمبر آف، کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے درخواست کی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف، ریونیو کے انٹیلی جنس اور اینٹی سمگلنگ یونٹس کو آرٹیفیشل لیدر امپورٹرز کے گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مارنے سے روکا جائے کیونکہ اس سے کاروباری ماحول ہر طرح خراب ہورہا ہے۔ آرٹیفیشل لیدر امپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر شاہد لطیف ، فہیم الرحمن سہگل کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات میں لاہور چیمبر کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ انٹیلی جنس اور اینٹی سمگلنگ یونٹس کا کام غیر قانونی کاموں کی روک تھام کرنا ہے مگر اس کے برعکس یہ دونوں یونٹس ایماندار تاجروں کو پریشان کرنے میں مصروفہیں۔ آرٹیفیشل لیدر کے امپورٹرز تمام درآمدات قانونی تقاضوں کے عین مطابق کرتے ہیں اور ان کے پاس تمام دستاویزات بھی پوری ہوتی ہیں مگر ایف بی آر کے انٹیلی جنس اہلکار اور اینٹی سمگلنگ کا عملہ جگہ جگہ مال روک کر، گوداموں اور مارکیٹوں میں چھاپے مار کر ایماندار امپورٹرز کو بلیک میل کرتا ہے ۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ آرٹیفیشل لیدر گلوز، جیکٹ، فٹبال سمیت ایکسپورٹ ہونے والی دیگر مصنوعات میں بطور خام مال استعمال ہوتا ہے، انٹیلی جنس اور اینٹی سمگلنگ یونٹس کی وجہ سے اکثر اوقات ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتوں کو یہ خام مال بروقت نہیں مل پاتا اور کنسائمنٹس میں بلاوجہ تاخیر ہوتی ہے   ۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھانا چاہتا ہے لیکن ضروری ہے کہ اسے پُرسکون ماحول مہیا کیا جائے۔ سید محمود غزنوی نے کہا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ سمگلنگ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کی حمایت کی ہے لہذا ضروری ہے کہ ایجنسیز ایماندار تاجروں کو تنگ کرنے کے بجائے اپنی تمام توجہ غیر قانونی تجارت روکنے کی طرف مبذول کریں۔

مزید :

کامرس -