آئی سی اے پی اور یو نیورسٹی آف لاہور کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

آئی سی اے پی اور یو نیورسٹی آف لاہور کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اے پی پی) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) اور یونیورسٹی آف لاہور کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر آئی سی اے پی کے صدر یعقوب ستار اور یونیورسٹی آف لاہور کے ریکٹر ڈاکٹر محمد سیم شجاع نے دستخط کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سلیم شجاع نے کہا کہ تعلیمی جدت میں یہ اشتراک انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس سے یونیورسٹی کے طلباء کی اہم ضرورت پوری ہوگی اور ترقی اور حصول تعلیم کی مزید راہیں ہموار ہوں گی۔ آئی سی اے پی کے صدر یعقوب ستار نے کہا کہ اس اقدام سے گریجویٹ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز میں نکھارنے کا موقع ملے گا  اور وہ ان کو کاروبار، معیشت اور ملکی فنانشیل سیکٹر کے فروغ میں استعمال کریں گے۔

مزید :

کامرس -