ٹیوٹا ویلڈنگ‘ فیبریکیشن اورپائپ ورکس کے دوسالہ کورس شروع کریگی

ٹیوٹا ویلڈنگ‘ فیبریکیشن اورپائپ ورکس کے دوسالہ کورس شروع کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) ، جی آئی زیڈ کے تعاون سے الیکٹریکل ٹیکنیشن ، مشینسٹ، کسٹمر سروس آفیسر، سیلز آفیسر/اسسٹنٹ کورسز کے کامیاب آغاز کے بعد ویلڈنگ، فیبریکیشن اور پائپ ورکس سے متعلقہ دو سالہ کورس شروع کر رہی ہے۔ جرمنی پاکستان ٹریننگ انیشی ایٹو(جپاتی) کے تحت یہ کورس گورنمنٹ اپرنٹسز ٹریننگ سینٹر کالج روڈ ٹاؤن شپ میں 20فروی سے شرو ع کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کورس کے آغاز کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی ، جنرل منیجر (آپریشنز) حامد غنی انجم ، ڈائریکٹر اپرنٹس شپ ٹریننگ سینٹر وحید اصغر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ اس کورس کو شروع کرنے کا مقصد متعلقہ صنعت کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنا ہے۔ اس کورس کے آغاز کی اہم خصوصیات میں ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کی طرف سے منظوری ، تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی ٹریننگ، نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے آن جاب ٹریننگ اوردوران آن جاب ٹریننگ ماہانہ وظیفہ شامل ہیں ۔جنرل مینیجر آپریشنزحامد غنی انجم نے دو سالہ کورس میں داخلہ کیلئے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کورس میں میٹرک پاس25 ٹرینیز کو داخلہ دیا جائے گا۔   داخلہ فارم متعلقہ ادارہ اور ٹیوٹا کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔ درخواست وصولی کی آخری تاریخ 7فروری ہے جبکہ 10فروری کو امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کی جائے گی ۔پارٹر کمپنیاں 16 اور17فروری کو امیدواروں کا حتمی انتخاب کرینگی اورمقررہ تاریخ پر کلاسز کا اجراء کر دیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -