گوادر کو آپریشنل کرنے والی کمپنیوں سے 20 سال تک ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ

گوادر کو آپریشنل کرنے والی کمپنیوں سے 20 سال تک ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گوادر (این این آئی) گوادر بندرگاہ کی تعمیر سے ملک ترقی کرے گا، حکومت نے گوادر کو آپریشنل کرنے والی کمپنیوں سے بیس سال تک ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق گوادر ورکنگ گروپ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے اجلاس میں چینی حکام نے کہاکہ بندرگاہ کی تعمیر وترقی اور اس کی آپریٹنگ سے منسلک کمپنیوں کے لئے ایسی پالیسی مرتب کی جائے جس کے ذریعے انھیں ٹیکسوں سے چھوٹ حاصل ہو۔ جس پر پاکستانی حکام نے رضامندی ظاہر کردی گوادر کی تعمیرو ترقی کے لیے مشینری، آلات اور ایسی تمام اشیا جو درآمد کی جائیں گی، ان کو کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ جبکہ بورڈ آف انوسٹمنٹ کے تحت چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو تجارت اور منصوبے سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے گوادر میں ایک دفتر بھی قائم کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -