خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان نہیں، سیکرٹری جنرل اوپیک

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان نہیں، سیکرٹری جنرل اوپیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دبئی (این این آئی)سیکرٹری جنرل اوپیک عبداللہ البدری نے کہاہے کہ خام تیل کی قیمتیں اپنی کم ترین سطح پر جا چکی ہیں ٗ مزید کمی کا امکان نظر نہیں آتا ۔تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی خام تیل کی یومیہ رسد میں رواں سال جنوری کے دوران ایک لاکھ تیس ہزار بیرل اضافہ ہوا جس کی وجہ انگولا کی برآمدات اور سعودی عرب و دیگر خلیجی ممالک میں تیل کی پیداوار میں اضافہ ہے ۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اوپیک نے گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے اپنے اجلاس کے دوران خام تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کے بجائے مارکیٹ شیئر پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے باعث اوپیک کو دباؤ کا سامنا ہے تاہم اوپیک نے اپنے اجلاس کے دوران تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔اوپیک کے سیکرٹری جنرل عبداللہ البدری نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ خام تیل کی قیمتیں اپنی کم ترین سطح پر جا چکی ہیں اور اب تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام آ رہا ہے ۔

مزید :

کامرس -