کاروباری ہفتے کے پہلی روزتیزی‘ا نڈیکس دونفسیاتی حدیں بڑھ گیا

کاروباری ہفتے کے پہلی روزتیزی‘ا نڈیکس دونفسیاتی حدیں بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 34500اور34600کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں47ارب13کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت6.07 فیصدکم جبکہ48.46حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،توانائی ،سیمنٹ اور فرٹیلازئر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34731پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس232.44پوائنٹس اضافے سے 34676.31پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 392 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 190 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 175کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔    سرمایہ کاری مالیت میں47ارب،13کروڑ78لاکھ3ہزار 649روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر 78کھرب45ارب 55کروڑ25لاکھ46ہزار85روپے ہوگئی ۔پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں32کروڑ76لاکھ4ہزار 130شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں2کروڑ11لاکھ78ہزار690 شیئرززائدہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آرفارما پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت28.36روپے اضافے سے597.43روپے اورایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت26.83روپے اضافے سے1820.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت72.74روپے کمی سے1827.26جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت50.00روپے کمی سے 3850.00روپے ہوگئی ۔پیر کوجہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں2کروڑ86لاکھ72ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت95پیسے اضافے سے19.47روپے جبکہ پاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں2کروڑ22لاکھ2ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.39روپے اضافے سے38.23روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس202.50پوائنٹس اضافے سے 22494.18پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس601.54پوائنٹس اضافے سے 54503.53جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس150.50پوائنٹس اضافے سے 24880.76پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -