امتیازاے بھٹونے پی آئی اے سعودی عرب کے کنٹری منیجرکاچارج سنبھال لیا

امتیازاے بھٹونے پی آئی اے سعودی عرب کے کنٹری منیجرکاچارج سنبھال لیا
 امتیازاے بھٹونے پی آئی اے سعودی عرب کے کنٹری منیجرکاچارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(محمد اکرم اسد سے)پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن(پی آئی اے)سعودی عرب کے کنٹری مینجر کی حیثیت سے امتیاز اے بھٹو نے چارج سنبھال لیا ہے،ان کا شمار پی آئی اے کے قابل،محنتی،اور نتائج دینے والے آفیسر میں ہوتاہے،وہ پہلے بھی سعودی عرب میں بطور مینجر بطور غربی زون خدمات انجام دے چکے ہیں،انہوں نے 1990ء میں پی آئی اے کو جائن کیا تھا،اور مارکیٹنگ کے شعبہ سے منسلک ہوئے،اپنے پندرہ سالہ دور میں وہ مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں،وہ ائیر لائن کی طرف سے پاکستان میں بطور ایاٹا کےai96 کے سیکٹری بھی رہے،اس کے علاوہ انہوں نے پسنجر سیلز مینجر،کارگوسیلز مینجر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں،انہوں نے بیرون ملک بھی قومی ائیر لائن کا جھنڈا بلند رکھا،پاکستان کمیونٹی نے ان کی تعیناتی کو سراہا ہے۔   ،اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی تعیناتی کے دوران پی آئی اے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گے،یاد رہے کہ اس سے پہلے شہباز احمد بطور کنٹری مینجر اپنا تین سالہ تعیناتی کا عرصہ کامیابی سے مکمل کر کے پاکستان روانہ ہو گئے

مزید :

کامرس -