کرکٹر محمد عامر کی بحالی کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

کرکٹر محمد عامر کی بحالی کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ، درخواست گزار کے مطابق ملک کا نام بدنام کرنے والے کھلاڑیوں کی کھیل میں واپسی کو روکا جائے۔سندھ ہائی کورٹ میں اسپاٹ فکسنگ میں سزا کاٹنے والے کم عمر فاسٹ بولر محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملک کا نام بدنام کرنے والوں کو کھیل سے روکا جائے، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ افسران کرپشن کی راہ ہموار کرنے کیلئے کرکٹ کھیلانا چاہتے ہیں۔ درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا کاٹنے والے کرکٹر محمد عامر پر سے آئی سی سی نے گزشتہ ہفتے پابندی ہٹاتے ہوئے محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی ہے،جس کے بعد فاسٹ بالر پابندی کے خاتمے سے 6 ماہ پہلے کلب کرکٹ شروع کرسکیں گے۔ عامر کی سزا ختم کرنے کی اپیل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کی تھی، جس کی منظوری آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں دی گئی، اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عامر کی سزا ختم کرنے سے پہلے ان سے تفصیلی انٹرویو بھی کیا تھا۔