کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے اقدامات پر سیمینار

کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے اقدامات پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے اقدامات پر سیمینارکا انعقاد کیا گیا سیمینار کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب خالد بشیر چیمہ تھے اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد بشیر چیمہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔     انہوں نے طلباء وطالبات کو نصیحت کی کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر گہری نظر رکھیں۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کو ہنگامی حالت سے نبٹنے کی تربیت بھی دی گئی۔