پنجاب یونیورسٹی : ایم اے /ایم ایس سی کے امتحان2014ء 7اور 9فروری سے شروع ہورہے ہیں

پنجاب یونیورسٹی : ایم اے /ایم ایس سی کے امتحان2014ء 7اور 9فروری سے شروع ہورہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور ٹوسپلیمنٹری امتحان2014ء بالترتیب 7اور 9فروری 2015سے شروع ہورہے ہیں اس ضمن میں تمام (پرائیوٹ اور ریگولر )امیدواروں کورول نمبر سلپس بھجوائی جا چکی ہیں۔تاہم جن امیدواروں کو رول نمبر سلپس نہیں ملی وہ ایم اے /ایم ایس سی ہال شعبہ امتحانات نیوکیمپس آکر ڈوپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ریگولر امیدوار کا اپنے ادارہ کی وساطت سے درخواست دینا ضروری ہے۔