آئی ایس او لاہور ڈویژن کا پہلا اجلا س اختتام پذیر، علی کاظمی جنرل سیکرٹری مقرر

آئی ایس او لاہور ڈویژن کا پہلا اجلا س اختتام پذیر، علی کاظمی جنرل سیکرٹری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کا پہلا اجلاس عمومی اختتام پزیر ہوگیا جس میں نئی ڈویژنل کابینہ کی منطوری لی گئی جس میں علی کاظمی کو جنرل سیکرٹری منظور کیا گیا اجلاس میں سابقہ مرکزی نائب صدر ابوزر علی،سابقہ ڈویژنل صدور وعلی فیاض،عابد علی اور دیگر سینئر بردارادن نے شرکت کی دو روز تک جاری رہنے آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کی مجلس عمومی کا دوروزہ اجلاس31جنوری سے مکہ کالونی لاہور میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈویژن بھر سے اراکین مجلس عمومی شرکت کی تمام اراکین عمومی ایک مخصوص مرحلہ کے بعد نامزد اراکین کے بحیثت ڈویژن کابینہ منظوری دی گئی جبکہ نومنتخب کابینہ سے ڈویژنل صدر حلف لیا سابقہ کارکردگی پر احتسابی عمل بجا لایا جائے گا ور اگلے تین ماہ کا پروگرام پیش کیا جائے گا جس پر تمام اراکین عمومی کی آراء کے بعد منظور کیا جائے گاسالانہ پروگرام میں تعلیم و تربیت کو ترجیع دی جائی گی تاکہ طلباء کی تعلیمی مشکلات کے ساتھ ساتھ اخلاقی فقدان پر بھی قابو پایا جائے۔     یاد رہے مجلس عمومی آئی ایس او کا ہر تین ماہ بعد بلایا جانے والا اجلاس ہے یونٹس عہدیدران مجلس عمومی کے رکن ہوتے ہیں اجلاس میں سالانہ پروگرام پیش کیا جاتا ہے