مولانا عبدالمجید کا انتقا ل ایک عظیم سانحہ ہے ، غلام عباس

مولانا عبدالمجید کا انتقا ل ایک عظیم سانحہ ہے ، غلام عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) عالمی مجلس ختم نبوت العالمی کے امیرشیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمجید کے سانحہ ارتحال پر اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی،صدر شاہد نذیر،جنرل سیکرٹری ذکی الدین، ترجمان محمد عدنان،حافظ عبدالوحید فاروقی ، عبدالغفار،کلیم الرحمان ،محمد اکبر ،شکیل الرحمن حافظ عبدالرحمان ، عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ مولانا عبدالمجید کا انتقا ل ایک عظیم سانحہ ہے جس کا خلا کبھی پر نہیں کیا جا سکتا مولانا نے ساری زندگی ختم نبوت کے عظیم مشن ،تعلیم وتعلم،غلبہ دین کی کاوشوں میں گزاری مولانا کی دینی خصوصاً ختم نبوت کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا ۔    ان کی زندگی آج کے مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ،مولانا علم وعمل ،تقویٰ کا نمونہ تھے اسلاف کی خصوصیات آپ ؒ میں بہت زیادہ پائی جاتی تھیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔  علاوہ ازیں اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہاکہ قادیانیت نظریات کی حامی،سیکولر،متنازعہ شخصیت عاصمہ جہانگیرکی متوقعہ گورنر پنجاب تقرری اور قادیانی کتب پر ٹیکس معافی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت قادیانیت نوازی سے باز آرہے مسلمانان پاکستان کسی قادیانی کو اس اہم عہدے پر براجمان اور ان کی سپورٹ کی حمایت ہر گز نہیں کریں گے اگر حکومت نے قادیانیت نوازی کا رویہ ترک نہ کیا تو دینی حلقے قادیانیت نواز حکومت کو بھی برداشت نہیں کریں گے ۔