ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ کے زیر اہتمام پانچ روزہ ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب

ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ کے زیر اہتمام پانچ روزہ ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر)ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن یونیورسٹی آف ایجوکیشن بشیر احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اچھا افسر انتظامی و دفتری معاملات کی احسن طریق سے سر انجام دہی کے ساتھ ساتھ معاشرتی زندگی میں بھی ایک اچھا انسان ثابت ہوتا ہے۔درس و تدریس کے پیغمبرانہ پیشے سے منسلک اساتذہ و افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے نکھار اور استعداد کار میں اضافہ کیلئے ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن یونیورسٹی آف ایجوکیشن بشیر احمد چوہدری نے ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے مینجمنٹ کیڈرز افسران کی پانچ روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے پانچویں راؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے انتظامی افسران و ملازمین شرکت کر رہے ہیں جو ماہر ٹرینرز کی زیر نگرانی انتظامی و مالیاتی امور کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی،کمپیوٹر ایپلیکیشنز،موثر ابلاغی مہارتوں و دیگر امور بارے ٹریننگ حاصل کریں گے۔     فوکل پرسن و ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر مبشر ندیم نے ٹریننگ ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔تقریب سے ڈائریکٹر ڈویژن آف سائنس ایند ٹیکنالوجی ڈاکٹر رانا ابرار حسین اور پرنسپل ٹاؤن شپ کیمپس پروفیسر عصمت اللہ چیمہ نے بھی خطاب کیا اور ٹریننگ ورکشاپ کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے یونیورسٹی کی ترقی و مزید بہتری کیلئے خوش آئند قرار دیا۔