امن اور رواداری کے موضوع پر طلبہ و طالبات کے درمیان شاعری کا مقابلہ

امن اور رواداری کے موضوع پر طلبہ و طالبات کے درمیان شاعری کا مقابلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ادبی رپورٹر) ڈیمو کریٹک کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان امن اور رواداری کے موضوع پر ایک شعری مقابلہ منعقد ہو رہاہے جس میں اردو اور پنجابی زبانوں میں لکھی جانے والی نظمیں بھجوائی جا سکتی ہیں۔ مقابلے میں شرکت کیلئے آخری تاریخ 21فروری ہے شاعری Umeedjwan@dchd.org.pk اور zahid@dchd.org.pk پر بھیجی جا سکتی ہے۔ مقابلے میں اول دوم اور سوم آنے والی نظموں پر لیپ ٹپ اور بھاری نقد انعامات دیئے جائیں گے۔ کمیشن نے ممتاز شعرائے کرام پر مشتمل منصفین کا ایک پینل ترتیب دیاہے جو بھیجا گیا کلام دیکھے گا۔ یہ انعامات مارچ کے اختتام پر ایک یادگار مشاعرے میں دیئے جائیں گے۔