ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام اسناد کی تصدیق کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام اسناد کی تصدیق کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام طلباء کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر کی نجی و سرکاری یونیورسٹیوں کے 30سے زائد کنٹرولر ز امتحانات نے شرکت کی۔ورکشاپ میں طلباء کی تعلیمی اسناد اور ٹرانسکرپٹ کی تصدیق کے حوالے سے طلباء کو پیش آنے والے مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ ڈائیریکٹر جنرل اکریڈیشن اینڈ ٹیسٹیشن (ایج ای سی)فرمان اللہ انجم اور ڈائیریکٹر جنرل کوالٹی اشورنس محمد رفیق بلوچ نے تعلیمی اسناد کی تصدیق کے حوالے سے بنیادی طریقہ کار اور انتظامی معاملات کو مزید موثر بنانے کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ورکشاپ میں شرکت کرنے والے کنٹرولرز امتحانات نے طلباء کو اپنی تعلیمی اسناد کی تصدیق کیلئے پیش آنے والی مشکلات اور ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ورکشاپ کے اختتام پر ریجنل ڈائیریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نذیر حسین نے کنٹرولزز امتحانات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔