حکومت انوکھی پالیسی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرتی ہے، افنان بٹ

حکومت انوکھی پالیسی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرتی ہے، افنان بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) پیپلز پاری پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد جنرل سیلز ٹیکس میں مزید اضافہ کر کے قوم کو ایک نئی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ حکمران ایک طرف عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی اور دوسری طرف ان کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے کیلئے جنرل سیلز ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس لینے کیلئے سرکاری دہشتگردی حرکت میں لا کر عوام کا سکون برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے حکومت کی انوکھی پالیسی کے تحت حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرتی ہے تو جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں ازخود اضافہ ہو جاتا ہے، لیکن جب قیمیتیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں تو جنرل سیلز ٹیکس پر کیپ نہیں لگایا جاتا بلکہ جنرل سیلز ٹیکس میں مزید اضافہ کر دیا جاتا ہے جو سر از سر ظلم ہے۔افنان بٹ نے کہا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لے اورعوام دشمنی پر مبنی فیصلے اور اقدامات سے گریز کرے اور ہرگز یہ نہ سمجھے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام دشمن فیصلوں پر خاموش اختیار کئے رکھے گی۔    انہوں نے وفاقی حکومت کو یہ بھی یاد کرایا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف جمہوریت بچانے کیلئے اب تک ہزار ہا کڑوے گھونٹ پی چکی ہے اور حکومت کو چاہیے کو وہ، جمہوریت کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی حمائیت کو حکومت کی حمائیت سمجھنے کی غلطی نہ کرے،