حکو متی پالیسیو ں کی بدولت مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں ، طارق نبیل

حکو متی پالیسیو ں کی بدولت مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں ، طارق نبیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) پاکستان گڈزٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری طارق نبیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی سے صنعتکاروں اور تاجروں کو ٹرانسپورٹیشن میں ریلیف ملے گا جس کے باعث عوام کو اشیاء سستی فراہم ہونگی اور مہنگائی میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹرانسپورٹروں کے ایک اجلا س کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن لاہور کے صدر ملک شو کت ،علیم بٹ ، مرزا ارشد بیگ اور سراف گل سمیت دیگر مو جو د تھے ۔طارق نبیل کا کہنا تھا کہ مو جو دہ حکو مت کی مثبت پالیسیو ں کی بدولت ملک میں مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں انھو ں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں مسلسل چوتھی بار کمی سے جہاں مال برداری کے کرایو ں میں کمی ہوئی ہے وہیں اشیائے خور دو نوش کی قیمتو ں میں کمی کا سلسلہ شروع ہونا چائیے جس کے لیے حکو مت اور متعلقہ اداروں کو اقدامات اٹھا نے چائیے ۔انھو ں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات اس وقت 6سال کی کم ترین سطح44ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہیں پٹرولیم مصنوعات میں اضافوں کو جواز بنا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وقتاً فوقتاً اضافوں کے باعث صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا گیا تھا اب پٹرولیم کمی کے باعث فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیے گئے تمام اضافے فی الفور واپس لیے جائیں۔انھوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی کو سراہتے ہوئے حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔