خرم روحیل اصغر نے یونین کونسل نئی پائپ لائنز پچھانے کے تعمیراتی کام کا افتتاح کر دیا

خرم روحیل اصغر نے یونین کونسل نئی پائپ لائنز پچھانے کے تعمیراتی کام کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خبرنگار) مسلم لیگی رہنما و نائب صدر مسلم لیگ (ن) لاہور خرم روحیل اصغر نے یونین کونسل 44میں فتح گڑھ پُل سے مہر فیاض کالونی تک صاف پانی کی فراہمی کے لیے نئی پائپ لائنز پچھانے کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا اس موقع پر اہلیانِ علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر مسلم لیگ (ن) زندہ باد اور شیخ روحیل اصغر زندہ باد کے نعرے لگا کر ماحول گرما دیا ۔ خرم روحیل اصغر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا علاقہ کی تعمیر و ترقی اور علاقہ کی بہتری کے لیے کام کرنا ہمارا مشن ہے اور ہم نسل در نسل اس مشن کو نبھاتے آ رہے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ماٹو عوام کی خدمت ہے اور اس کے لیے وہ دن رات کام کر رہی ہے ۔    قائد قوم میاں محمد نواز شریف نے پٹرول کی قیمتوں میں جو کمی کی ہے اس سے نا صرف مہنگائی ختم ہو گی بلکہ روز گار کے نئے مواقع بھی نکلیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ دہشتگردی پر نواز حکومت نے جو دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کی ہے اس سے وطن عزیز میں امن آنے سے خوشحالی بھی آئے گی ۔ تقریب میں جن معززین علاقہ نے شرکت کی اُن میں میاں ارشاد ، جمیل اختر بلا ، عاطف غفار ، یونس بٹ ، میاں طاہر ، عثمان اشتیاق ، سرور ویلڈنگ والا ، میاں نفیس ، اسحاق ہیرو نمایاں ہیں ۔