وکلاء ٹرسٹ ہسپتال میں لاہور بار کے سابق صدر شاہد مقبول شیخ نے فارمیسی کا افتتاح کردیا

وکلاء ٹرسٹ ہسپتال میں لاہور بار کے سابق صدر شاہد مقبول شیخ نے فارمیسی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)وکلاء ٹرسٹ ہسپتال میں لاہور بار کے سابق صدر شاہد مقبول شیخ نے فارمیسی کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پرٹرسٹ کے چیئرمین چودھری اشتیاق احمد اور دیگر وکلا کی بھاری تعداد نے شرکت کی وکلا ہسپتال کو مزید بہتر بنانے کیلئے وکلا کی طرف سے عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے لاہور بار کے سابق صدرشاہد مقبول شیخ نے 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ادویات کا عطیہ دے کر ہسپتال میں فارمیسی کا افتتاح کردیا۔   افتتاحی تقریب کے دوران ہسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین چودھری اشتیاق احمد کے علاوہ دیگر وکلا کی بھاری تعداد موجود تھی۔ شاہد مقبول شیخ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے فارمیسی کا افتتاح کردیا ہے تاکہ یہاں پر آنے والے وکلا کومفت ادویات کی سہولت میسر ہوسکے۔ان کہ کہنا تھا کہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ ہسپتال کے لیے ایکسرے مشین بھی فراہم کی جائے۔