چرس کیس میں ملوث ملزم کو 14 سال قید اور 50 ہزارروپے جرمانے کی سزا

چرس کیس میں ملوث ملزم کو 14 سال قید اور 50 ہزارروپے جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس خالد نواز نے 10کلو گرام چرس کیس میں ملوث ملزم مختار کو 14 سال قید اور 50 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی۔سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں اے این ایف نے ملزم مختار عرف ماخا کے خلاف 10 کلو سو گرام چرس رکھنے کے الزام میں چالان پیش کیا۔ملزم کی طرف سے اخترمحمود ڈھلوں پیش ہوئے۔چالان عدالت میں آنے کے بعد استغاثہ نے ملزم کے خلاف ثبوت پیش کئے۔عدالت نے شہادت اور وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 14سال قید اور 50 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔