مقدمہ قتل کا چالان سماعت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں روانہ

مقدمہ قتل کا چالان سماعت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے قتل کے 3 ملزمان عبدالمجید،شہاب اور امانت کا چالان سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج اعجاز بٹر کی عدالت میں بھجوادیا ہے۔ سیشن جج طارق افتخار کی عدالت میں تھانہ مانگا منڈی پولیس نے ملزمان عبدالمجید، شہاب اور امانت کا چالان عدالت میں پیش کیا ،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مقتول نصیرعرف بگا کو گھر سے بلاکر نامعلوم مقام پر قتل کیا اور لاش بوری میں بند کرکے روہی نالے میں پھینک دی، مقدمے کے مدعی محمد شفیق نے پہلے نامعلوم ملزمان کے خلاف پرچہ درج کرایا بعد میں علم ہونے پر تینوں ملزمان کو نامزد کردیا جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھجوا رکھا ہے ،عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو حاضری کے لیے 3 فروری کو انہیں عدالت میں پیش کرے ۔